لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ صدر پاکستان،بھٹو کا،سندھ، بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بھٹو کا،اب گورنر پنجاب اور گورنر کے پی کے بھی بھٹو کا بنے گا اور اس کے بعد چیئرمین سینٹ بھی بھٹو کا سپاہی بنے گا لیکن اس کے باوجود کچھ عقل کے اندھے یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا بطور سیاسی جماعت کاخاتمہ ہوچکا ہے۔ آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی اور سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے کہ آج عملی طور پر پیپلز پارٹی ایک حساب سے چاروں صوبوں میں آئینی عہدوں کی شکل میں حکومت میں آچکی ہے ۔
پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں آئینی عہدوں کی شکل میں حکومت میں آچکی :ذوالفقاربسراء
Mar 10, 2024