لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ماہ مقدس رمضان کریم کا پہلا عشرہ شروع ہوا چاہتا ہے اس میں نیکیاں کمانے اور خود کو بخشوانے کا نادر موقع ہے۔ یہ ماہ ہمیں صبر و استقلال کا درس دیتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ غریبوں ، ناداروںاور مستحقین کو راشن کے لیے دل کھول کر مدد کریں تاکہ وہ فکر معاش سے آزاد ہو کر اللہ کی عبادت کریں اور رمضان کریم کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو سکیں۔ نئی حکومت کو بھی چاہیے کہ نام و نمود کی نمائش کئے بغیر حکومتی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء سستی کریں اور غریبوں کی دعائیں لیں۔
ماہ رمضان صبرو استقلال کا درس دیتا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Mar 10, 2024