لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ رواں سال اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر782مقدمات درج کر کے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان سے20ہزار سے زائد پتنگیں،44سو سے زائدچرخی و پنی ڈور بھی برآمد کی گئی۔سٹی ڈویژن پولیس نے181،کینٹ 202، ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے122،صدر 98،اقبال ٹاؤن104،سول لائنز ڈویژن پولیس نے 75 مقدمات درج کئے۔