لاہور(کامرس رپورٹر )کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف نے لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرغزستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، سابق سینئر نائب صدور کاشف یونس مہر، امجد علی جاوا، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران راجہ حسن اختر، جبار خالد، صدر کرغز ٹریڈ ہاؤس ڈاکٹر شاہد حسن اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر حسنین رضا مرزا بھی اجلاس میں موجود تھے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا۔فری لیگل ایڈ سوسائٹی بے آسرا افراد کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فری لیگل ایڈ سوسائٹی فار دی ہیلپ لیس (فلش) کی سالانہ جنرل میٹنگ میں سالانہ رپورٹ 2023کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔