نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) حکومتی پالیسیوں کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائیں گے گراں فروش اور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آن خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور عملہ میونسپل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ہر دوکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر کرے اشیاء خوردونوش اور ہر قسم کے گوشت کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ تمام جانور طبی معائنہ کے بعد مذبحہ خانے میں ذبح کئے جائیں اور گوشت کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے اپنی کارکردگی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دی جائے۔