فری میڈیکل کیمپ

Mar 10, 2024

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں باٹھ میں باٹھ ویلفیئر کلینک کی جانب سے پہلا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیااور انہیں ادویات سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر احمد بلال سرور باٹھ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا  مشن ہے۔فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہے گا۔اہلیان علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر احمد بلال سرور باٹھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باٹھ برادران کی خدمات  علاقہ کی عوام کے لیے قابل تحسین  ہیں۔

مزیدخبریں