گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے پتنگیں بنانے والوں ،پتنگیں اڑانے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائیاں عمل میں لائیں۔ پولیس نے 190 مقدمات کا اندراج کر کے 264 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے ،3000 سے زائد مختلف رنگوں کی پتنگیں اور سینکڑوں ڈور کی گوٹیں پنے برآمد۔دورانِ تفتیش پتنگ فروشوں اور پتنگیں بنانے والوں نے انکشاف کیا کہ عرصہ دراز سے اس مکرو ہ دہندے میں ملوث ہیں اور بسنت کے قریب آتے ہیں بڑے پیمانے پر مال خرید کر لاتے ہیں اور پتنگیں اور ڈور بنا کر مختلف علاقو ں میں سپلائی کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا ہے کہ اِنسانی جانوں کی حفاظت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔پتنگ بازی جان لیوا کھیل اور معصوم جانوں کا قتل عام ہے۔ پتنگیں اڑانے ، بیچنے اور بنانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا ۔ عوام کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے باز رہنے کے لئے پولیس آگا ہی واک اور بذریعہ سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا عوام کو اس خطرناک کھیل سے دور رہنے کا کہہ رہی ہے جبکہ والدین اس خونی کھیل کو ختم کرنے میں اپنا کردا ادا کریں اور اپنے بچوں کوپتنگ بازی سے دور رکھیں۔