لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈکے حکام نے کاکول اکیڈمی کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے تین رکنی وفدنے کاکول اکیڈمی میں حکام سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، فزیو کلف ڈیکون اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈاریک سائمونز وفد میں شامل تھے۔ پی سی بی وفد نیکاکول میں انتظامات کا جائزہ لیا، ملاقات کے دوران کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے پلان پر تبادلہ خیال ہوا۔قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ کاکول میں 25 مارچ سے لگایا جائیگا،8 اپریل تک جاری رہنے والے کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان جلد ہوگا۔