لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف سپنر عثمان طارق کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوا جس کے بعد انہیں نیشنل اکیڈمی طلب کرلیا گیا۔ آف سپنر عثمان طارق کو بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے نیشنل اکیڈمی طلب کیا گیا ہے۔ عثمان طارق کا گزشتہ دنوں امپائرز نے بائولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا، انہوں نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیلا تھا۔ ذرائع کے مطابق آف سپنر کے بائولنگ ایکشن پر نیشنل اکیڈمی لاہور میں کام کیا جائیگا۔
عثمان طارق بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے نیشنل اکیڈمی طلب
Mar 10, 2024