مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس‘ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلئے پلان کی ہدایت 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سموگ فری بنانے اور پلاسٹک بیگزکے خاتمے کیلئی پلان کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں فضائی آلودگی کی خاتمی کیلئے نجی شعبے کے اشتراک سی پلان بنانیکی منظوری دیتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ای پی اے کو فعال بنانے اور ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی کہ پنجاب میں جانوروں کی اقسام، تعداد اور علاقوں کا مکمل ڈیٹا مع کیا جائے گا۔ لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا محکمہ وائلڈ لائف کوجدید معیار اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیوز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے اور وزیراعلی کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...