لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری کیساتھ 256 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، مارنس لابوشین نے 90 رنز کی اننگز کھیلی ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے7وکٹیں حاصل کیں ، نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 134 رنز بنا لئے ۔ کین ولیمسن 51 اور ول ینگ ایک رن بنا کر آٹ ہوئے ، ٹام لیتھم 65 اور ریچن رویندرا 11 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔نیوز ی لینڈ کی مجموعی برتری چالیس رنز ہوگئی ہے جبکہ آٹھ وکٹیں باقی ہیں ۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :آسٹریلیا 256پر آئوٹ ‘ میٹ ہنری کی 7وکٹیں
Mar 10, 2024