بھارت نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا دیا‘ ٹیسٹ سیریز چار ایک سے جیت لی

پانچویں ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے شکست دیدی۔بھارت کیخلاف انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 195رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ روی چندرن ایشون نے پانچ وکٹیں، کلدیپ یادیو اور  جسپریت بمرا نے 2، 2  جبکہ رویندرا جدیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جونی بیئر سٹو 39 ، ٹام ہارٹلی 20 ،اولی پاپ 19 اور شعیب بشیر نے 13 رنز بنائے۔ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگر میں انگلینڈ نے 218 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 477 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔واضح رہے کہ 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھارت نے 4-1 سے جیت لی۔

ای پیپر دی نیشن