لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے کہا ہے میں اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ کہاں غلطی کر رہا ہوں،کوشش کروں گا کہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہوجاؤں، اولین ترجیح اس وقت خود کو جلد از جلد فٹ کرنا ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا ایونٹ ہوتا ہے، اس ایونٹ میں کھلاڑی کی زندگی کی بہترین یادیں بن رہی ہوتی ہیں، مین کھلاڑی سے ٹیم کی امیدیں بھی وابستہ ہوتی ہیں، انجری ہوجائے تو ٹیم بھی مشکل میں آجاتی ہے۔ اپنی انجری سے بڑا افسردہ ہوں کہ کیوں نہیں کھیل رہا، ٹیم کو میری ضرورت بھی ہے، ٹیم سے باہر رہ کر بھی اپنا کردار بخوبی ادا کر رہا ہوں، ٹیم میں شامل نوجوان بائولرز کو ٹپس دے رہا ہوں۔آگے بہت کرکٹ آرہی ہے، فوکس ہے جلد از جلد اس انجری سے نجات حاصل کروں،کوشش ہوگی کہ سٹرانگ کم بیک کروں، میں خود کو کسی سے ثابت کرانے کیلئے کرکٹ نہیں کھیل رہا، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں کھیل میں بھی کارکردگی اوپر نیچے رہتی ہے۔