اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت سابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ بناتی ہے تو پی ٹی آئی سے مفاہمت بھول جائے۔میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی کسی سے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں چل رہی، اگر اداروں نے ہماری تسلی نہیں کرائی تو بھرپور احتجاج کاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوقانونی آپشن چھوڑ کر سڑکوں پر آنے پرمجبورکیاجارہا ہے، اگرمینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تو پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں پرنکلنے سے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔اسدقیصر نے کہاکہ صدارتی انتخاب کے لیے ابھی الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہے، پہلے دوسرے قسم کی چوری ہوتی تھی اب ووٹ چور بھی آگئے ہیں۔سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی آزاد حیثیت سے ملک کے ایوان بالا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔اس پیش رفت کی تصدیق محسن نقوی کے قریبی ذرائع نے کی ۔قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی کسی بھی جماعت کے امیدوار نہیں ہوں گے، وہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد محسن نقوی کو وفاق میں اہم ترین وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ وہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔
محسن نقوی کو وزیرداخلہ بنایا تو ہم سے مفاہمت بھول جائیں، اسد قیصر
Mar 10, 2024