مردان،ڈرائیور، کنڈکٹر  میں ہاتھاپائی ، بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی

  مردان (آئی این پی ) خیبر  پی کے، کے ضلع مردان میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ پشاور سے کراچی جانے والی بس میں تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی اور بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن