لاہور(آئین این پی) لاہور ہائی کورٹ کی سنگل بینچ کا صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کیس میں ڈسچارج کرنے کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف سابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرے گا، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ اپیل میں سابق وزیر اعلی پنجاب نے موقف اپنایا ہے کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی مجسٹریٹ کا مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الہی کو گوجرانولہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، سنگل بینچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔