راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ٹیم ملتان سلطانز نے پولیو کے خاتمے کی جنگ میں قومی انسدادِ پولیو پروگرام کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے، ملتان سلطانز اور پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے،ملتان سلطانز کی جنرل منیجر محترمہ حجاب زاہد اور پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ تقریب میں پاکستان پولیو پروگرام کی سینئر قیادت اور ملتان سلطانز سکواڈ کے ارکان نے شرکت کی، پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ہم ملتان سلطانز کے شکر گزار ہیں کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے اس اہم مشن میں ہمارا ساتھ شامل ہوئے،پولیو کے خاتمے کی جانب بڑھتے قدم اور اس موقع پر ملتان سلطانز کا ہمارے ساتھ کھڑا ہونا بہت اہم ہے۔
ملتان سلطانز اور انسداد پولیو پروگرام کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
Mar 10, 2024