راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ٹریفک ہیڈکواٹرز ریس کورس میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے سٹی ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز ریس کورس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ٹریفک پولیس راولپنڈی میں تعینات سینئر لیڈی ٹریفک واڈنز، لیڈی ٹریفک وارڈنز ز اور لیڈی ٹریفک اسٹنٹس کے اعزاز میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی درخواست پر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اساتذہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کے دوران رفاہ یونیورسٹی کی اساتذہ، طا لبات، لیڈی ٹریفک وارڈنز ز اور لیڈی ٹریفک اسٹنٹس نے بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کی اور خواتین کے روز مرہ زندگی میں کردار کو اجاگر کیا، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے، خواتین کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، انھوں نے سینئر لیڈی ٹریفک واڈنز، لیڈی ٹریفک وارڈنز ز، لیڈی ٹریفک اسٹنٹس اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،
خواتین کا عالمی دن ، ٹریفک ہیڈکواٹرز میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے تقریب
Mar 10, 2024