اسلام آباد (میگزین رپورٹ)ممتاز دانشور ، علم دوست شخصیات ڈاکٹر مرتضی مغل اور ڈاکٹر امتیاز گوندل نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ، قوم امید کرتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم اور صحت شعبوں کو اپنی پہلی ترجحات کا حصہ ڈکلیئر کریں۔ دی ارقم سکول بلال کمیپس محلہ اصغر مال کی تیرویں ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے معالجین نے کہا کہ آج بھی اڑھائی کروڑ نونہال سکول ایجوکیشن سے محروم ہیں، حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی سرپرستی اور راہنمائی کرکے بچوں کو تعلیمی دائرے میں شامل کراسکتی ہے۔ سالانہ ایونٹ میں دی ارقم سکولز گروپ کے محسن رضا' مس عنبرین اور طلحہ صدیقی خصوصی طور پر یہ شریک ہوئے ۔پرنسپل مسز آسیہ خالد مغل نے بتایا کہ میٹرک اے پلس رزلٹ کے حامل 20 طلبا وطالبات کو پہلی بار موذن رسول سے منسوب حضرت بلال گولڈ میڈیل دیا گیا ۔ سی ای او خالد اقبال مغل نے والدین کو بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت میں بھی حصہ لینے کی ضرورت پر زر دیا ان کا کہناتھا کہ اساتذہ کرام اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں والدین خصوصا ماں کو بھی اپنے حصے کی شمع روشن کر نی چاہیے ۔ تقریب میںکشمیر اور فلسطین بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف ٹیبلوزپیش کئے گئے ۔