راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن( پیف) نے پنجاب بھر میں7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کو 26لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی فیس کی مد میں رواں سال کے پہلے ماہ (جنوری)کی ادائیگیاں ادا کر دی ہیںپارٹنر سکولوں کو جنوری کی تقریباً1ارب60کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیںہیں پیف ترجمان کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو فنڈزبروقت نہ ملنے پر جنوری کی ادائیگیوںمیں تاخیر ہوئی تاہم فروری کی ادائیگیوں پر کام تیزی سے جاری ہے فائونڈیشن کے اکائونٹس میں فنڈز موصول ہوتے ہی پارٹنر سکولوں کو فروری کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تعلیم دوست پالیسیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت زیادہ سے زیادہ آئوٹ آف سکول بچوں کوسکولوں میںداخل کر رہا ہے اور پارٹنرسکولوں کی سہولت کے لئے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ان سکولوں کے بچوں کی فیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔