اسلام آباد(خبر نگار )خیبر پختونخوا سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے کمیونٹی ریزیلینس ایکٹیویٹی - نارتھ کے زیر اہتمام انسداد پرتشدد انتہا پسندی سے متعلق تین روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ۔ کانفرنس میں پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے پائیدار حکمت عملی تیار کرنے میں حکومتی اداروں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شراکت داری کی ضرورت کو اجاگرکیا گیا ۔
کمیونٹی ریزیلینس ایکٹیویٹی نارتھ کے زیر اہتمام کانفرنس اختتام پذیر
Mar 10, 2024