راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر )امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر تبدیل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا،مانیٹرنگ ٹیمیں بغیر کسی خوف کے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول2024کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول جھٹہ ہتھیال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سوہاوہ کا دورہ کیا،امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر تبدیل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف امتحانی ہال اور کمروں میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔ طلباء کی حاضری شیٹ اور رولنمبر سلپس چیک کیں،انہوں نے کہا امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانے کیلئے الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بغیر کسی خوف کے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں۔
امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر سپرنٹنڈنٹ پر تبدیل، انکوائری کا حکم
Mar 10, 2024