خواتین کی تعلیم اور معاشی خودکفالت کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، نازیہ پروین سدھن

Mar 10, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نازیہ پروین سدھن نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس  نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور معاشی خودکفالت کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے، تمام مسائل کے باوجود ملک میں خواتین کو ترقی اور آگے بڑھنے کے وافر مواقع میسر ہیں اور آج زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین نہ صرف موجود ہیں بلکہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا یے۔ مسائل کے باوجود خواتین کو ترقی کے وافر مواقع میسر ہیں۔

مزیدخبریں