اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان میں کیسپرسکی کے نمائندہ عثمان قریشی نے کہا ہے کہ سائبر جرائم پیشہ افراد کے اہداف کی کوئی حد نہیں ہے صارفین کی تعدادسے قطع نظر ویب سائٹس بڑے پیمانے پر حملوں کا شکار ہیں اور خاص طور پر تشویشناک بات یہ ہے کہ معروف پلیٹ فارمز بھی ان حملوں کا شکار ہو سکتے ہیںجیسا کہ ہم خواتین کا عالمی دن مناتے ہیں ہمیں اپنی آن لائن موجودگی کی حفاظت کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے خواتین اکثر آن لائن خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔