راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈی پی آئی کالجز پنجاب سید عنصر اظہر نے اپ گریڈیشن کے کیس کو ترجیح بنیادوں پرہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے کر 10 '' دن میںرپورٹ طلب کر لی ہے اورپنجاب بھر میں سنیارٹی لسٹیں جاری کروا کے ترقیوں پرفوری عملدرآمد کی یقین دہانی کروادی ہے یہ یقین دہانی انہوں نے آل پاکستان لیب اینڈ لیکچررزاسسٹنٹ ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ مشتاق قاضی کی سربراہی میں ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کروائی ملاقات کرنے والے وفد میںشاہدہ مشتاق قاضی کے علاوہ ایپکا لاہور کے سینئر نائب صدر محمد منصور صادق ،ایپکا ڈی پی آئی کالجز لاہورکے صدر حسن تیمار زیدی ،چیئرمین ایپکا رانا اسد، لیب سپرنٹنڈنٹ محمد شفیق،شبانہ انجم ،روبینہ ، سمیرا بٹ ، جمیل قادری اورشرق پورہ شریف سے پروفیسر خالدشامل تھے وفد نے لیکچرر اسسٹنٹ کیڈرز کی '' اپ گریڈیشن '' و پنجاب بھر میں خالی سیٹوں پرترقیوں کے لائحہ عمل کے لئے تحفظات وتجاویز سے آگاہ کیا اس موقع پر لیکچرر اسسٹنٹ شاہدہ مشتاق قاضی نے کمیونٹی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا
اپ گریڈیشن کے کیس ترجیحی بنیادوں پرہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھجوانے کیلئے کمیٹی تشکیل
Mar 10, 2024