غذائیت سے بھرپور کھانا ناصرف جسم کیلئے ضروری ہے بلکہ ناخنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے۔وٹامنز، منرلز اور پروٹین سے بھرپور کھانے آپ کے ناخن کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں ٹوٹنے سے بچاتے ہیں۔ہم پانی کا استعمال اس لیے زیادہ کرتے ہیں کہ یہ گردوں کی صفائی کیلئے ضروری ہے لیکن پانی جلد کو جوان رکھنے کے ساتھ ساتھ ناخن کیلئے بھی ضروری ہوتا ہے، اگر جسم میں پانی کی کمی ہو جائے تو ناخن بھی بے رونق ہو جائیں گے۔برتن دھوتے وقت یا کیمیکل کا استعمال کرتے وقت دستانوں کو لازمی پہننا چاہیے کیونکہ یہ آپ کے ناخن کو خراب کر سکتے ہیں جبکہ ناخن پالش سے بھی پرہیز ہی کرنا چاہیے کیونکہ اس موجود کیمیکل آپ کے ناخن کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وقت پر ناخنوں کو تراشنا بھی ضروری ہے کیونکہ گندے ناخن آپ کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں جبکہ گندگی کی وجہ سے ناخنوں کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے۔