اٹک پولیس نے جواء کی محفل الٹ دی، دائو پر لگی رقم ضبط،8ملزمان گرفتار

اٹک ( نامہ نگار ) تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم بسلسلہ انسداد منشیات گشت پر موجود تھی کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ریلوے سٹیشن کے قریب چند اشخاص بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے فوری طورپر موقع کا ریڈ کیا تو موقع سے 8 ملزمان صابر خان ولد عظمت خان، محمد علی ولد محمد اسلم، غلام نبی ولد غلام ربانی، احسان رشید ولد عبدالرشید, ظفر اقبال ولد محمد یوسف، رافع حسین ولد غلام نبی، ارشاد خان و لد عبدالواحد اور اسفند یار عرف اسفی ولد پرویز سکنا ئے حسن ابدال کو قابو کر کے دائو پر لگی رقم کل مالیتی 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور تاش قبضہ میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن