لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شہزاد احمد خان کی تقریب حلف برداری

  فتح جنگ(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شہزاد احمد خان کی تقریب حلف برداری میں تحصیل پنڈی گھیب اورفتح جنگ سے بھی وکلا کے خصوصی وفد نے گورنر ہاس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جن میں نمایاں طور پر سردار بلال فردوس ایڈووکیٹ ،سید مغیث اصغر شاہ ایڈووکیٹ ،غلام حیدر حیدری ایڈووکیٹ اور فتح جنگ بار کے وکلا کے متحرک کلرک فیضان احمد فیضی نے بھی شرکت کی اور چیف جسٹس شہزاد احمد خان کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کی زمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ۔

ای پیپر دی نیشن