کلرسیداں(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نوید مغل،جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،فیاض کیانی نے ایک مشترکہ بیان میں آصف علی زرداری کی دوسری بار صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا خیر مقدم کرتے کوئے اسے جمہوریت کے لیئے نیک شگون قرار دیا ہے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ٓاصف علی زرداری نے ماضی میں بھی اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا اس بار بھی ان کی کامیابی ملک میں جمہو ری راج کی جانب بڑی پیشرفت ہے جس سے پار لیمان کو مزید بااختیار بنانے میں بڑی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک میں جاری سیاسی تناؤ و کشیدگی میں کمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے جس سے قومی تعمیر و ترقی و خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
علی زرداری ملک میں جاری سیاسی تناؤ و کشیدگی میں کمی لائینگے،اعجاز بٹ
Mar 10, 2024