کلر سیداں (نامہ نگار)باغ جمیری کے ایک شخص نے مقدمہ درج کروایا کہ میری 16سالہ بیٹی (ا) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں زیر تعلیم ہے گزشتہ روز صبح 7بجے بس سٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک کیری ڈبہ جس میں سوار دو افراد نے میری بیٹی کے سر پر پسٹل رکھ کر اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔میں اور مسمی اظہر محمود اس وقت چند گز کے فاصلے پر موجود تھے کیونکہ ہم مارکیٹ کی طرف آ رہے تھے۔جن دونوں افراد نے میری بیٹی کو اغواء کیا ان میں سے ایک ابرار ہے۔