گوجرخان (نامہ نگار) بڑکی جدید مین روڈ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی اور غلاظت سے اٹے پڑے ہیں اس حوالہ سے آبادی مکینوں نے بتایا ہے کہ متعدد بار عملہ صفائی اور بلدیہ کو نالوں کی صفائی کے لیے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اب حالت یہ ہے کہ نالے گندگی اور غلاظت سے بھرے پڑے ہیں گندا پانی سڑک پر پھیل جاتا ہے جس کے باعث روڈ کے قریب دوکانداروں اور راہگیروں کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان اس صورتحال کا نوٹس لے کر بڑکی روڈ کے مین نالوں کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کرائیں تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہو سکیں۔