تحصیلدار گوجرخان کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی

 گوجرخان (نامہ نگار)تحصیلدار گوجرخان کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،تحصیلدار راجہ عامر مسعود کی سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعدد گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، تحصیلدار گوجرخان نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی سرکاری قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے سرپرائز وزٹ کریں گے اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے اور سرکاری ریٹ لسٹ سے تجاوز کرنے پر بھاری جرمانوں سمیت ایف آئی آر کا اندراج بھی کریں گے گراں فروشوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی سرپرائز وزٹ کر کے قیمتوں کا جائزہ لیں گے خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی شہر کے مختلف ایریا میںمختلف گراں فروشوں پربھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن