واہ کینٹ ( نمائندہ نوائے وقت ) سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی خوبصورت اور پراثر تقریب گز شتہ روز الائیڈ سکول ماڈل ٹان واکینٹ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم اور پرنسپل سپیریئر کالج واکنیٹ پروفیسر کاشف حیات تھے جب کہ صدارت سکول کے ڈائریکٹر پروفیسر اختر حسین اور ڈائریکٹر الائیڈ سکول جناح کیمپس ٹیکسلا پروفیسر عمر اختر نے مشترکہ طور پر کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا پرنسپل نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب پروفیسر اختر حسین نے بتایا کہ الائیڈ سکول ماڈل ٹان واہ کنیٹ نے مختصر عرصہ میں اپنے میعار تعلیم سے طلبہ اور والدین میں خاص مقام بنالیا ہے یہی وجہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو یہاں داخل کروانے میں فخر محسوس کرتے ہیں تقریب کے دوران مختلف کلاسز کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر کاشف حیات نے کہا کہ میعار ی تعلیمی ادارے طلبہ کوبہترین انسان بناتے ہیں آج کی تقریب سیاس امر کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کاشمار معاشرے کے نامور افراد میں ہوگا انہوں نے کہا کہ نتائج کا دن تمام طلبہ کے لیئے نہایت پر مسرت موقع ہوتا ہے میں اس خاص موقع پر طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے سکول انتظامیہ ڈسپلن اور تعلیمی کارکردگی کے میعار کو سراہا پروفیسر کاشف حیات نے طلبہ کی سٹیج پرفارمینس کو بھی تعریف کی تقریب کے اختتام پر پروفیسر اختر حسین نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔