مری(نامہ نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج مری کی عدالت نے اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت قاسم عباسی کے خلاف دو افسران کی ملی بھگت سے امان اللہ خان نامی شخصیت بدنیتی پر درج ایف آئی آر کو ایک جعلی قرار دے دیا ۔ قاسم عباسی کے مطابق ان کے خلاف امان اللہ خان نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر ڈی سی اور سی پی او راولپنڈی کی آشیر باد پر ایک بے بنیاد ایف آئی آر درج کروائی ۔جس میں جھوٹا الزام لگایا گیا کہ میں نے امان اللہ خان کی زمین پر قبضہ کر لیا اور ہراساں بھی کر رہا ہوں۔ قاسم عباسی اسلام آباد کا تاجر اور سماجی کارکن ہے ان کے مطابق مقامی پولیس نے ان دو افسران کی طرف سے اپنے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرکے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جس کو مقامی عدالت میں چیلنج کیا گیا جسے عدالت نے وکلا کی جانب سے مضبوط دلائل اور پولیس کی جانب سے ٹھوس ثبوت پیش نہ کیے جانے کے بعد ا جعلی قرار دیدیا ۔
قاسم عباسی کے خلاف دو افسران کی ملی بھگت سے امان اللہ خان نامی شخصیت بدنیتی پر درج ایف آئی آر کو جعلی قرار دے دیا
Mar 10, 2024