بیول(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ گوخرخان کے نائب صدر حوالدار نصیر احمد جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں آئسیکو سب ڈویژن بیول کی جانب سے میٹر ریڈنگ کے دوران معتدد میٹروں کو ڈیفکٹیو قرار دے کر صارفین کو ہزاروں روپوں پر مبنی ڈیڈکشن بل بجھوائے گئے جو سراسر ناجائز اور غیر قانونی عمل ہے ۔قانون کے مطابق اگر کوئی میٹر خراب ہوتا ہے تو صارف کو گذشتہ سال کے اس مہینے کے استعمال شدہ یونٹس چارج کئے جاتے ہیں یعنی اگر جنوری کا بل ہے تو گذشتہ سال جنوری کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق چارج کیا جائے گا ۔لیگی رہنما نے کہا آئسیکو سب ڈویژن بیول کے ایس ڈی او دن گیارہ بجے تک اپنے آفیس نہیں پہنچتے جبکہ سائلین اپنے مسائل کے لیے ان کے آفیس کے باہر کھڑے ہونے پر مجبور ہوتے ہیں۔حوا لدار نصیر احمد نے کہا آئیسکوسب ڈویژن بیول میں تعینا ت میٹر ریڈرز ایس ڈی او کی پشت پناہی کی وجہ سے اپنی نااہلی کو صارف پرڈال کر بری الذمہ ہوجاتے ہیں۔نصیر احمد کا کہنا تھا کہ آئسیکو سب ڈویژن بیول میں تعینات ملازمین ایک طویل عرصہ سے اسی جگہ تعینات ہیں جو یہاں کرپشن کے حوالے سے اپنے روٹس بناچکے ہیں یہاں تک کہ نئے کنکشن کے لیے رشوت طلب کی جاتی ہے اور میٹر کے ساتھ ملنے والی پی وی سی وائرکے لیے مبینہ طور پر آضافی رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے حوالدار نصیر احمد نے کہا ان کے بڑے بھائی کا میٹر ڈیفیکٹ قرار دے کر 18000 ہزار ڈیڈکشن جاری کیا گیا جس کے خلاف وہ جلد نیپرا میں درخواست دینے جارہے ہیں۔