تعلیم کیساتھ اپنے کلچر کو اہمیت دینا بھی انتہائی ضروری،امین لغاری 

  مری(نامہ نگار خصوصی) ہمارا کلچراور تہذیب ہمار ی پہچان ہے ،تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر کو اہمیت دینا بھی انتہائی ضروری ہے، آج ہم زیور تعلیم سے آراستہ بچوں کو تعلیم، تہذیب اور ثقافت کے بارے میں آگاہی  دینگے تو کل ہمارے مستقبل کے معمار وطن عزیز کو عظیم تر بنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی او، اے ای او،اور سکول ہذا کے گورنمنٹ ایم سی علامہ ا قبال ماڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر نے پنجاب کلچر ڈے پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنمنٹ ایم سی علامہ اقبال ماڈل پرائمری سکول مری میں پنجاب کلچر ڈے بھرپور جوش وجذبہ سے منایا گیا جس میں ڈپٹی ڈی ای او مری امین لغاری  نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں مرکز مری کے اے ای او شہاب احمد ہاشمی ، ہیڈماسٹر سکول ہذا چوہدری محمد نصیر،سکول کے اساتذہ قاری عبدالحمید ، مس ثمینہ، مس نائیدہ، مس شبانہ ، مس رابعہ امین اورطلباء کے والدین شامل  تھے اس موقع پر سکول کے بچوں نے چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے چاروں صوبوں کی ثقافت کو خوبصورت رنگوں کیساتھ دلکش ٹیبلو پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، بچوں کی خوبصورت پرفارمنس پر تقریب کے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے اور بہترین ثقافتی رنگ بکھیرنے پرمعصوم طلباء کو اورسکول سٹاف کو بھی خوب داد دی،تقریب میں محترم ہیڈ ماسٹر نے بچوں اور شرکاء میں ثقافتی تہذیب کی اہمیت کوانتہائی خوبصورت انداز میں اجاگر کیا.

ای پیپر دی نیشن