بیول،انتظامہ کی صرف نظر پالیسی،شہرمیں سماجی برائیاں  بڑھنے لگیں

  بیول(نامہ نگار) انتظامیہ کی صرف نظر کی پالیسی کے باعث بیول شہر اور گرد ونواح میں سماجی برائیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے مبینہ طور پر شہر اور گردونواح میں چرس شراب اور شیشہ کی فروخت کی اطلاعات ہیں جبکہ علاقے میں جسم فروشی کے اڈے چلائے جانے کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بھیک مانگنے والی خوبرو بھکاری خواتین بھی بھیک کی آڑ میں جسم فروشی کا نیٹ ورک چلاتی ہیں جبکہ پولیس کی نااہلی کے باعث قانون کرایہ داری ایکٹ کو نظر انداز کرکے غیر مقامی افراد کی بیول اور گرد ونواح میں غیرقانونی رہائش بھی  علاقے میں لاقانونیت کے  بڑھنے کا۔سبب بن رہی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس تمام غیرمقامی افراد کو قانون کرایہ داری ایکٹ کے تحت اپنے کوائف پولیس چوکی پر جمع کروانے کا پابند کرئے بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات کے اندراج کو۔یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن