مریم نواز صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں، مظہر وارثی

 گوجرخان (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں غریب اور متوسط طبقہ کیلئے دیا گیا ریلیف راشن پیکج عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل انتہائی خوش آئند ہے مریم نواز صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مظہر حسین وارثی حبیب الرحمن مغل اور حاجی شبیر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں اور حالیہ راشن پیکج ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے بہت احسن اقدام ہے اس سے عوام کو ریلیف میسر ہوگاہر فرد کو باعزت راشن مہیا کیا جا رہا ہے نہ ہی تشہیر ہو رہی ہے نہ ہی کوئی فوٹو سیشن ہو رہا ہے باعزت طریقے سے لوگوں کو راشن میسر ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن