وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کاشفاف ٹرائل ہونا چاہیے۔انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک سازش تھی اور اس سازش کے پیچھے جو آلہ کار تھے سب سامنےآئیں گے چیف جسٹس سے اپیل ہے سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج تک ہمارے کارکنان اور خواتین جیلوں میں ہیں ہم سےانتخابی نشان لیا گیا.اپنی مرضی کے نشان دیے گئے الیکشن میں پاکستان کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی، جوڈیشل کمیشن بنا کرفارم 45 کے تحت نتائج دئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر بھول چکے آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 ہے. جس جس نے آئین توڑا ہےآرٹیکل 6کے تحت انہیں سزا دی جائے گی.
علی امین نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں جب تک آپ کو حق نہیں ملتا آپ نے تحریک نہیں چھوڑنی، کےپی میں متحد ہوکرپشن اور ناانصافی کیخلاف جہاد کرنا ہے صوبے میں امن لائیں گے اور ترقی پر گامزن کریں گے۔