پشاور:سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔سینیٹر فیصل جاوید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جلسوں کے بعد آج میرا یہ پہلا جلسہ ہے.کارکنوں کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوش ہورہا ہوں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ قائداعظمؒ کے بعد پاکستان میں اگر کوئی لیڈر ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی ہے.جتنے بھی ہمارے سیاسی لیڈر اور کارکن پابند سلاسل ہیں سب کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں. ہمارا دوسرا مطالبہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے واپس بحال کیا جائے. بانی پی ٹی آئی کی قیادت پر ہم سب کا اعتماد ہے۔