آسٹریلیا میں 12 مارچ کو پہلا روز ہ ہوگا،آسٹریلین حکام کا اعلان

آسٹریلین حکام نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ کراچی میں 73منٹ، جیوانی میں 74 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ، اسلام آباد میں 77 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 78 منٹ جبکہ گلگت میں 79 منٹ ہو گا .لہذا پاکستان کے جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی .لہذا امید ہے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔نیا چاند 10 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا۔ 29 شعبان المعظم یعنی سوموار 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن