وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد کیلئے میٹرو بس سروس شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز کے وعدے کے مطابق فیصل آباد میٹرو بس سروس کا جلد افتتاح کیا جائیگا۔ آج ٹرانسپورٹ کے مسائل پر میری محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ تیسری اور آخری میٹنگ ہے۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب کیلئے 700 بسوں کی منظوری دوں گی .100 بسیں صرف فیصل آباد کیلئے ہوں گی۔