ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا کے مدمقابل ہو گی۔

بارباڈوس میں ہونے والے گروپ ایف کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں سپرایٹ مرحلے کے اپنے، اپنے ابتدائی میچز ہار چکی ہیں اور آج کے میچ میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب گروپ ایف کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں گی۔  دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ دونوں ٹیمیں سپرایٹ مرحلے میں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن