بجلی کی طلب میں کمی کے باعث شارٹ فال ایک ہزارتین سواکتیس ميگا واٹ ہوگيا،تاہم شہروں ميں آٹھ جبکہ ديہی علاقوں ميں بارہ گھنٹے لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

May 10, 2010 | 01:38

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک بھر ميں بجلی کی طلب تیرہ ہزارنواسی ميگاواٹ جبکہ کل پيداوار گیارہ ہزار سات سو اٹھاون ميگاواٹ ہے۔ اس وقت پن بجلی سے تین ہزارنو سوپینتیس ميگا واٹ، تھرمل سسٹم سے دو ہزارپانچ سو آٹھ ميگاواٹ اور آئی پی پيزسے پانچ ہزاردو سواکیس ميگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ رينٹل پاور پلانٹ سے بجلی کی پيداوارچونسٹھ ميگا واٹ ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق آبی ذخائر سے پانی کے اخراج ميں اضافے کے باوجود پن بجلی کی پيداواردو سوميگاواٹ کم ہوگئی ہے جبکہ آئی پی پيز اورتھرمل پاور پلانٹس سے  پيداواری صلاحيت کے مقابلے ميں دو ہزارميگاواٹ بجلی کم پيدا کی جارہی ہے۔ ادھرلاہور سمیت ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں آٹھ اور دیہاتی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی علانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی ہے۔
مزیدخبریں