مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد مردم شماری کے ذریعے جموں وکشمیرکی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنیکے بھارتی منصوبے کے خلاف آج مکمل ہڑتال

May 10, 2010 | 15:59

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دی ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اور بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت متعدد آزادی پسند جماعتوں نے ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے ۔اس موقع پر پورے مقبوضہ علاقے میں دکانیں ، تجارتی مراکز ،سرکاری اور غیرسرکاری دفاتر ،سکول ،کالج ،عدالتیں اور بنک بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔
مزیدخبریں