چھیاسٹھ گیندوں پر اٹھانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے اشیش نہرا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارت کو اس مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں
شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا اورسری لنکا کے درمیان
کھیلے جانیوالے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو انہتر رنزبنائے۔ کیمرون وائٹ نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے انچاس بالوں پر پچاسی رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے بلے باز آسٹریلوی بالروں کا سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم صرف ستاسی رنز بنا کر ڈھیرہوگئی ۔آسٹریلیا نے اس فتح کے بعد ٹوینٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔