شارٹ فال ایک ہزارآٹھ سوچھتیس ميگاواٹ تک جاپہنچا ہے،جس کی وجہ سے طویل لوڈشيڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے

May 10, 2010 | 22:53

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے مطابق شارٹ فال ميں گزشتہ روز کے مقابلے ميں پانچ سوميگاواٹ اضافہ ہوگيا ہے۔ ملک بھرميں بجلی کی طلب چودہ ہزاردوسوانہترميگاواٹ جبکہ بجلی کی پيداواربارہ ہزارچارسوتینتیس ميگاواٹ ہے جس میں پن بجلی چار ہزار چارسوبائیس ميگاواٹ،تھرمل سے دوہزارپانچ سواٹھاون ميگاواٹ اور آئی پی پيزپانچ ہزارتین سو ستتر ميگاواٹ بجلی پيدا کررہی ہيں۔ آبی ذخائر سے پانی کے اخراج ميں اضافے کے باعث پن بجلی کي پيداوار ميں چارسو پچاس ميگاواٹ اضافہ ريکارڈ کيا گيا ہے۔ رينٹل پاور پلانٹ سے بجلی کی پيداوارچھہترميگا واٹ ہے۔ کراچی ميں بجلی کی طلب کے پيش نظر کے ای ايس سی کوچھ سو بیس ميگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
مزیدخبریں