ارسا کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ کےلئے پانی کا کوٹہ سترہزارکيوسک کرديا گيا ہے جبکہ صوبہ پنجاب کو ایک لاکھ، بلوچستان کو چارہزاراورخيبر پختونخوا کو تین ہزار کيوسک پانی روزانہ فراہم کياجارہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے مطالبے پران کے لیے پانی کے اخراج ميں گذشتہ ہفتہ بالترتيب بیس ہزاراور دس ہزارکيوسک کا اضافہ کيا گيا۔ ذخائر میں پانی کی آمد ميں اضافے کے باعث پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہےاور چاروں صوبوں کوانکی طلب کےمطابق پانی فراہم کيا جا رہا ہے۔ آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ تیرہ لاکھ کيوسک ہے۔