راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیرمحل کے گاؤں میں دیہاتیوں کے ہاتھوں مرنے والے آٹھ افراد بیگناہ نہیں بلکہ ڈاکو تھے۔

رنا ثناء اللہ نے وقت نیوز سے ٹیلی فون پرخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے لوگوں نے اپنی جان بچانے کیلئے ڈاکوؤں پر حملہ کیا کیونکہ رات کے دو بجے دیہاتیوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ صوبائی وزیرقانون کا کہناتھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران متعدد افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گاکہ کیا دیہاتیوں نے اپنی حدود سے تجاوز تونہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن