وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شوگر انڈسٹری سے پیدا ہونے والی بجلی کے ٹیرف میں نو اعشاریہ دو آٹھ سینٹ فی یونٹ اضافے کی مظوری دے دی

May 10, 2010 | 23:48

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم گیلانی نے اسلام آباد میں توانائی کے بحران سے متعلق اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد شوگر ملوں کی بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی ۔ان کا کہنا تھا کہ شوگر انڈسٹری نے بجلی کی مجموعی پیداوارمیں دو سے تین ہزارمیگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنیکاعندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے شوگرانڈسٹری کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بڑھیں اوراپنے موجودہ پلانٹس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے بجلی کی پیداوارمیں زیادہ سے زیادہ اضافے کو ممکن بنائیں تاکہ جلد ازجلد لوڈشیڈنگ پرقابو پایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ حکام کی بریفنگ سے انھیں یہ تاثرملا ہے کہ ملک میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ تقریبا ختم ہو چکی ہے ، حکومت بجلی کی کمی کا معاملہ جلد حل کرلے گی ۔ اجلاس میں وزرائے اعلٰی، وفاقی وزراء، مشیروں، اراکین پارلیمنٹ، وزارت پانی وبجلی، پٹرولیم قدرتی وسائل اور نیپرا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
مزیدخبریں